جب راجہ فاروق حیدر ایل او سی پار کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

جب راجہ فاروق حیدر ایل او سی پار کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

بھارتی فوجی نے راجہ فاروق حیدر سے پوچھا ادھر کیا کررہے ہو؟

فاروق حیدر  بولے رفع حاجت کر کے واپس چلا جاوں گا

مظفر آباد(ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وہ  خود ایک بار غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئے تھے۔ راجہ فاروق حیدر نے اسی بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ انتخابات کی مہم کے دوران وہ بھی غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر گئے تھے۔میں انتخابی مہم کے لیے اپنے علاقے میں گیا اور باتھ روم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے رفع حاجت کے لیے مجھے لوگوں سے کچھ دور جانا پڑا۔ اچانک ایک شخص کی آواز آئی، اوئے تم ادھر کیا کر رہے ہو میں نے اوپر دیکھا تو انڈین فوجی تھا۔ میں نے اس کو بولا بھائی مجھے کیا پتا کہ یہ تمہارا علاقہ ہے، میں تو اب رفع حاجت کے بعد ہی واپس جاوں گا۔وہ سوال کیا کرتے ہیں تو اب کیا میں دہشت گرد بن گیا ہوں؟ کیا مجھے گرفتار کر لینا چاہیے تھا؟ میری جگہ کوئی عام شخص ہوتا تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا یا گولی مار دی جاتی۔

Editor

Next Post

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ

بدھ نومبر 18 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 2 روپے تک کا تگڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 52 پیسے اضافے سے 159 روپے 83 […]