جرمنی میں کورونا سے اب تک 3804، ترکی میں 1518، بیلجیم میں 4440، برازیل میں 1757 افراد ہلاک ہوئے

نیویارک ،لندن ،میڈرڈ،پیرس  (صباح نیوز)

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں  1 لاکھ 34  ہزار 616 ہو گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچاد ی ،  امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 206 ہو گئی، 6 لاکھ 44 ہزار 89 امریکی شہری عالمی وبا کی زد میں آ چکے ہیں،صرف ر یاست نیویارک میں 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔چوبیس گھنٹے کے دوران فرانس میں ایک ہزار چار سو اڑتیس افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں سات سو اکسٹھ، اٹلی میں پانچ سو اٹھہتر اور اسپین میں پانچ سو ستاون ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک 51 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے تباہی، فرانس میں ہلاکت خیز دن رہا جب 1438 افراد ایک ہی روز ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں اب تک 21 ہزار 645 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں 18ہزار 812 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کر رہی۔برطانوی حکومت نے کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار میں صرف ان اموات کو شامل کیا ہے جو ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ کیئر ہومز میں مرنے والوں کو اس میں گنا نہیں جا رہا۔جرمنی میں کورونا سے اب تک 3804، ترکی میں 1518، بیلجیم میں 4440، برازیل میں 1757 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 51 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Editor

Next Post

موجودہ صورتحال  خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے، وزیراعظم

جمعرات اپریل 16 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  حکومت  گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے، ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی  وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر […]