جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پرفائرنگ سے 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک)

دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ  سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔  شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں،  قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Editor

Next Post

بجلی1.95 روپے مہنگی کرنے کی درخواست منظور، نیپرا نے فیصلہ حکومت کو بھجو ا دیا

جمعہ فروری 12 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموارہو گئی۔ بجلی […]