جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال

جنوبی وزیر ستان (ویب ڈیسک)

وزیراعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہیں جس کے بعد پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔

موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا، نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کوفورجی میں اپ گریڈ کردیا۔

اس اقدام سے صارفین تیزرفتارڈیٹا سروسزسے استفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آوازاورڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔

Editor

Next Post

لاہور میں 5 روز میں اوسط شرح آلودگی 367 تک ریکارڈ

ہفتہ فروری 20 , 2021
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں فضائی آلودگی نے مستقل ڈیرے ڈال لیے، 5 روز میں اوسط شرح آلودگی 367 تک ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے ہسپتالوں میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا رش لگ گیا۔ جمعہ کے روز شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 231 ریکارڈ کیا گیا۔ کنٹونمنٹ […]