جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

سیول (ویب ڈیسک)

دنیا میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں دوسری جانب جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں  بطخ کے فارم میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ایچ 5 این 8 نوعیت کا برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ برائے حیوانی صحت (او آئی ای) کے مطابق گرنری نامی قصبے میں جنوبی کوریا کی وزارت زراعت نے برڈ فلو سے متاثر 19 ہزار بطخیں تلف کرنے کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت زراعت کے مطابق برڈ فلو روکنے کے لیے 6 فارموں میں  3 لاکھ 92 ہزار مرغیاں اور بطخیں  تلف کردی گئی ہیں۔

Editor

Next Post

ترکی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو کا اعلان

منگل دسمبر 1 , 2020
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے مزید اقدامات کے تحت جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔ ترکی میں کورونا وائرس کے دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سخت حکومتی اقدامات سامنے آ گئے، صدر طیب اردوان نے جمعہ کی رات […]