جولائی، اگست میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

جولائی، اگست میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

اگست میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک )رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد جبکہ ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ سے بھی اسی عرصے کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 310 فیصد کم ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا، اگست میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ناروے سے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اگست کے اعداد شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 21 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دومہینوں کے مقابلے 21 فیصد کم ہے۔دو ماہ میں ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 22 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی ، البتہ ملکی نجی شعبے میں اسٹاک مارکیٹ سے 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا ہے۔ملکی سرکاری شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری تقریبا 16 فیصد کمی ہوکر 5 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی۔mk/nsr

#/S

Editor

Next Post

اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری ...وفاقی وزراء سمیت متعدارکان نادہندگان نکلےFBR

جمعہ ستمبر 18 , 2020
ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی،حکمران جماعت کے کئی وفاقی وزراء سمیت متعدارکان نادہندگان نکلے شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن اسمبلی، 2018 میں ذاتی حیثیت میں 24 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا وزیراعظم عمران […]