جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع

لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکائونٹس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10اپریل تک توسیع کر دی۔ بدھ کو جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک کی توسیع کی،عدالت نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔

جہانگیر ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین اور علی ترین کے ہمراہ ارکان اسمبلی چوہدری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، امیر محمد خان، غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ اور خرم لغاری بھی موجود تھے۔