جے یو آئی کا مولانا شیرانی، حافظ حسین سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے معاملے میں جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے اور کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

ترجمان جے یوآئی کے مطابق کمیٹی نے چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالا ہے، چاروں رہنماؤں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا جبکہ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا،چاروں رہنماؤں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرے گا ان کی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی، ان چاروں میں سے کوئی رہنماء اپنے معاملے کی وضاحت کرتاہے اوراپنے کیے کی معافی مانگتاہے توکمیٹی اس کی روشنی میں  اپنافیصلہ کرنے میں بااختیارہوگی۔

Editor

Next Post

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

جمعہ دسمبر 25 , 2020
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہو گیا۔ معاملہ امریکی وزیرخارجہ کے سامنے معاملہ اٹھا دیا گیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے بھارت میں کوئی جمہوریت نہیں، مودی نااہل حکمران ہے، مطالبات پورے ہوئے بغیر کسان واپس نہیں جائیں گے۔ بھارت […]