حفاظتی تدابیر سے اموات میں بتدریج کمی، کورونا سے 32 افراد جان سے گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں حفاظتی تدابیر سے صورتحال بہتر، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی۔ کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پاکستان میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 763 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 129، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 753، بلوچستان میں 11 ہزار 517، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 896، اسلام آباد میں 14 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 961 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 99 ہزار 290 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 408 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 709 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 100، سندھ میں 2 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 45 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

نئی عدالتیں بنانے کا معاملہ: وزارت قانون کی سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ جمع

جمعرات جولائی 23 , 2020
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے کے معاملے پر وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی۔ وزارت قانون نے 120 نئی عدالتیں قائم کرنے میں قانونی اور مالی بے بسی کا اظہار کر دیا۔ وزارت قانون نے […]