حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی،شبلی فراز

حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی،شبلی فراز
وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا نڈر لیڈر کا فیصلہ ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی، وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا نڈر لیڈر کا فیصلہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ضائع یا مسترد کرنے کا طریقہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں سکھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کا طریقہ سکھایا گیا تھا، اگر یہ ووٹ مسترد نہ ہوتے، تو ہم جیت جاتے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی نشست پر ہم 174 ووٹ لے کر جیتے ہیں، حفیظ شیخ کی نشست پر ہمارے 7 ووٹ مسترد ہو جاتے ہیں، حفیظ شیخ کی شخصیت کے حوالے سے کئی محرکات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں منتخب ہوا ہوں تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے شبلی فراز کو نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا نڈر لیڈر کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اخلاقی طور پر یہ قدم اٹھایا ہے اور خود کو ایوان کے سامنے پیش کیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.