حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل

کراچی (ویب ڈیسک)

حویلیاں میں حادثے کاشکار پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات تقریباً 4سال بعد مکمل جب کہ اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا۔

اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کر دی۔ دسمبر2016میں طیارہ حادثہ ہوا جس میں جنیدجمشید سمیت 47افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حویلیاں حادثہ،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہو اتھا۔ اے ٹی ار طیارے کے انجن کو 10ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوورہال نہیں کیا گیا، طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا،چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Editor

Next Post

مفرور ملزم کو ریلیف دینا مفاد عامہ میں نہیں، اسلام آبادہائی کورٹ

جمعہ نومبر 20 , 2020
مفرور ملزم کو ریلیف دینا مفاد عامہ میں نہیں، اسلام آبادہائی کورٹ درخواست گزاروں کے وکیل سلمان اکرم راجا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تقاریر نشر کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں […]