حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے پرعزم ہے۔

وہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں دوران زچگی خواتین کی شرح اموات کے جائزہ کے موضوع پر قومی ویبی نار میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس چیز کا انتہائی احساس ہے کہ صحت کی سہولیات ہر کسی کودستیاب ہونی چاہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جیسا کہ آبادی کا حجم بڑھ رہا ہے، ہمیں خواتین کی صحت بہتر بناتے ہوئے خواتین کی شرح اموات کو کم کرنا چاہیے اور نہ صرف ماں بلکہ بچے کےلئے بھی اچھی غذا کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں شروع ہونے والی ابتدائی اہمیت ماں اور بچےکی صحت ہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ خواتین کی صحت کےلئے اہمیت کا حامل ہے۔

Editor

Next Post

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

جمعرات دسمبر 10 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر […]