حکومت موبائل فون کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مختلف ممالک سے جوائنٹ ونچر کیلئے پیشرفت کرے ‘سردار خان

حکومت موبائل فون کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مختلف ممالک سے جوائنٹ ونچر کیلئے پیشرفت کرے ‘سردار خان

لاہور (ویب  نیوز)پاکستان موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردار خان نے کہا ہے کہ حکومت درآمدی بل میں کمی کیلئے عوام کو پاکستانی مصنوعات کے استعمال کی جانب راغب کرنے کیلئے مہم شروع کرے ، صرف اینڈرائیڈ موبائل فونز کی درآمد پر سالانہ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ خرچ ہو رہا ہے اور  پاکستان کی کمزور معیشت اس کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی ، حکومت موبائل کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے مختلف ممالک سے جوائنٹ ونچر کیلئے پیشرفت کرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جائزے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں کی پیڈ موبائل کی جگہ اینڈرائیڈ موبائل فون لے لے گا اس لئے پاکستان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے پیشگی اقدامات شروع کرنے چاہئیں ، پاکستان میں کئی کمپنیو ںنے اینڈرائیڈ موبائل کی تیاری شروع کر دی ہے لیکن حکومتی اداروں کی جانب سے بہت سے مسائل اور رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون مینو فیکچررز کو مزید سہولیات اورمراعات دینے کا اعلان کرے تاکہ اس انڈسٹری کو برآمدی انڈسٹری میں تبدیل کیا جا سکے ،حکومت ٹیکنالوجی کے حصول اور اپنے لوگوں کو تیار کرنے کے لئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کرے