حکومت نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی ہوگی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے، ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس: اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد

بدھ دسمبر 2 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی، کھلی جگہوں پر کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں […]