حکومت کا مزید 16 ممالک کو آن لائن ویزا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

حکومت نے مزید 16ممالک کوآن لائن ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے ویزا ریجیم کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مزید 16ممالک کوآن لائن ویزا حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو ارسال سمری کے مطابق اس سہولت کا مقصد سیاحت اور کاروبار کے شعبے میں موجود صلاحیت کودنیاکے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ فیصلے کے بعد191 ممالک آن لائن پاکستانی ویزا لے سکیں گے۔

Editor

Next Post

کورونا کی دوسری لہر: مزید 33 افراد جاں بحق، 2050 نئے مریض بھی سامنے آگئے

منگل نومبر 17 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 […]