حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71  پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کی گئی کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Editor

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان...ایک روپے 71 پیسے کی کمی

اتوار نومبر 15 , 2020
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ […]