خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی پر نئے الزامات عائد

سرینگر (ویب ڈیسک)

بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سال سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر این آئی اے کی عدالت نے نئے الزامات عائد کردیے۔

آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پربھارت کیخلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔

آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو این ائی اے نے اپریل 2018 میں گرفتار کیا تھا، جب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

Editor

Next Post

پاکستانی اور سری لنکن وزرائے اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل فروری 23 , 2021
پاکستا ن اور سری لنکا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق وزیراعظم کاسری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے  کے عزم کا اعادہ اقتصادی راہداری  علاقائی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس سے سری لنکا بھی […]