خوردبرد کا الزام،ضیا الرحمان25اگست کو  نیب میں طلب

پشاور (ویب ڈیسک)

قومی احتساب بیورو(نیب)نے مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان  خورد برد کا الزام  25 اگست کو طلب   کر لیا ۔نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمان کے گھر بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمشنر  کی ملازمت کے دوران بھرتیوں میں بے قاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خورد برد کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا  کہ ضیا الرحمان کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ ضیاالرحمان کا تبادلہ حال ہی کراچی ہوا تھا اور بعد سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پراونشل مینجمنٹ  سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔

Editor

Next Post

ملک بھر کے چار سو ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی ، انجنیرنگ اور ریاضی کی تعلیم کے فروغ کے سٹیم (STEM) منصوبہ شروع کرنے کی منظوری

جمعہ اگست 21 , 2020
 پہلے مرحلے میں چالیس سکولوں میں سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجنیرنگ اور ریاضی کی جدید تعلیم کے لئے خصوصی لیب قائم کی جائیں گی چار سو سکولوں میں ایک لاکھ بچے کو جدید علوم میں تعلیم و تربیت کے مواقع میسر آئیں گے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت […]