خیبرپختونخوا میں ایک اورڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

پشاور (ویب ڈیسک)

خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹردوست محمد کورونا سے وفات پا گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پاگئے۔  ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوئے تھے، دوماہ سے وہ زیرعلاج تھے، گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے بازی خیل سٹاپ کوہاٹ روڈ پشاورمیں ہوگی۔

ڈاکٹردوست محمد محکمہ صحت میں ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے بطورصوبائی کوآرڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Editor

Next Post

سابق وزیراعظم  اور الطاف حسین میں کوئی فرق نہیں رہ گیا، صرف نعرہ لگانا باقی رہ گیاہے ..سینیٹر شبلی فراز

جمعرات اکتوبر 1 , 2020
نواز شریف پاکستان کے عوام کو بغاوت پر اکسارہے ہیں، سینیٹر شبلی فراز سابق وزیراعظم  اور الطاف حسین میں کوئی فرق نہیں رہ گیا، صرف نعرہ لگانا باقی رہ گیاہے بھٹو پھانسی چڑھ گیا تھا مگر ان کی طرح  ملک سے نہیں بھاگا تھا، شہید ہونے کیلئے مرنا پڑتا ہے […]