دنیا میں کورونا وائرس میں تشویشناک حدتک اضافہ،ہلاکتوں کی تعدادبارہ لاکھ 79 ہزار 747 ہوگئی

دنیا میں کورونا وائرس میں تشویشناک حدتک اضافہ،ہلاکتوں کی تعدادبارہ لاکھ 79 ہزار 747 ہوگئی،کیسز کی تعداد5 کروڑ24لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن (ویب ڈیسک )دنیا میں کورونا وائرس میں تشویشناک حدتک اضافہ ہورہا ہے ،صرف 21 دن میں ایک کروڑ کیسز رجسٹر ہوئے ، وباء سے دنیا میں متاثرین کی تعداد5 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار433 ہوگئی جبکہ اس مہلک وباء سے 12 لاکھ 79 ہزار 747 اموات ہوئی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق اب

تک کورونا کے 3 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 153 زیرعلاج ہیں۔دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 47 ہزار397 اموات اور ایک کروڑ 7لاکھ 8ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار165 اور 86 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 206 اور57 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔فرانس میں 18لاکھ 65ہزار سے زائد افراد متاثر اور42 ہزار535جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد31 ہزار593تک پہنچ چکی ہے۔اسپین میں14لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ40 ہزار105افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار531 ہلاک ہوئے ہیں۔دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔نواگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

#/S

Editor

Next Post

شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی کے خلاف درخواست، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری

جمعرات نومبر 12 , 2020
شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی کے خلاف درخواست، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری مجاز افسر ذاتی حیثیت میں 18 نومبر کو عدالت طلب اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی کی انڈور تقاریب پر پابندی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل […]