دنیا میں کورونا کیسز 27510543، اموات897231

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار 543 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 97 ہزار 231 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 8 ہزار 415 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 96 لاکھ 4 ہزار 897 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 93 ہزار 536 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 85 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 33 ہزار 543 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 589 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 58 ہزار 629 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 72 ہزار 843 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 84 ہزار 103 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 27 ہزار 1 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 47 ہزار 794 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 17 ہزار 993 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 789 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 976 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 91 ہزار 575 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 615 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار 848 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 4 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 39 ہزار 362 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 67 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 37 ہزار 509 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 516 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 25 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 129 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 88 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 652 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 24 ہزار 274 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 22 ہزار 410 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 88 ہزار 810 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 554 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 100 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 726 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 28 ہزار 980 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 516 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 27 ہزار 359 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 107 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 456 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 144 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 350 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 726 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 606 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Editor

Next Post

صومالیہ؛ فوجی اڈے پر خود کش کار بمبار حملے میں 5 اہلکار ہلاک

منگل ستمبر 8 , 2020
موغا ديشو (ویب ڈیسک) صومالیہ میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور ایک امریکی فوجی زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو فوجی اڈے کے مرکزی دروازے […]