دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کر سکتی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، انہوں نے یہ بات بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، پوری قوم قائد کا یوم پیدائش بھر پور جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج کے دن اس عہد کی تجدید کررہی ہے کہ قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہیں، قائد کے ایمان، اتحاد اور نظم کے زریں اصول ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہیں گے۔

Editor

Next Post

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

جمعہ دسمبر 25 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ  کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا […]