دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں ان دواؤں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ انے کی وجہ سے مارکٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ناپید ادوایات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ۔ قیمتوں میں مناسب اضافہ نہ ہونے کے باعث یہ دوائیں دست یاب نہیں ہوتیں۔ غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھی اب مناسب وقت میں دستیاب ہو گئی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ  حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔ ہم نے ادوایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہم ادوایات ساز کمپنیوں کے دباو میں نہیں آئے۔ ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔  دواؤں کی قیمتوں کی لسٹ ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ تمام صحت کے اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

Editor

Next Post

سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

جمعرات ستمبر 24 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ […]