دہشت گردوں کاسیکورٹی فورسز پرحملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پنجگور میں دہشت گردوں کاسیکورٹی فورسز پرحملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید ، ایک افسر سمیت 8زخمی

زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، پانچ کی حالت تشویشناک  ہے ،آئی ایس ر

فائرنگ کا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے کاہان کی وادی گچک میںپیش آیا

راولپنڈی،کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوںکی  سیکورٹی فوسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کے  نتیجے میں  سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید جبکہ ایک افسر سمیت 8زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے کاہان کی وادی گچک میںپیش آیا۔زخمیوں میں سے 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Editor

Next Post

ریلوے 34دنوں میں 14ریلوے حادثات، 22افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے

منگل جولائی 14 , 2020
   محدود آپریشن کے باوجود گذشتہ 34دنوں میں 14ریلوے حادثات، 22افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے،سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلوے میں انکشاف ریلوےکمیٹی کاتیز گام حادثہ کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین کو امداد دینے کے اعلان کے باوجود مدد نہ کرنے پر برہمی کااظہار لواحقین کو 47ملین روپے کی ادائیگی […]