راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکار

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔

کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی پی او آفس کے شکایات سیل کے انچارج انسپکڑ مشتاق شاہ حالت تشویشناک ہونے پراسپتال منتقل کیے گئے۔ دوسب انسپکڑ، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز، دوکانسٹیلز اورایک کک سمیت 9 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وبا سے ایک انسپکڑمحمد عجائب شہید بھی ہوچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے پولیس افسران واہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران اورگھروں میں بھی فورس کے تمام افسران واہلکارفیس ماسک کا استعمال اور کورونا ایس اوپیزکی ہابندی یقینی بنائیں۔

Editor

Next Post

کے پی میڈیکل کالجز میں داخلے کے 138 امیدواران میں کورونا وائرس کی تصدیق

منگل دسمبر 1 , 2020
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلےکے خواہشمند 138طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ کیلئےخصوصی انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس مثبت […]