رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری …عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار

رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری

وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار دے دیا گیا

فلسطینی نژاد کانگریس وومن رشیدہ طلیب  پرسنالٹی اف دی ایئر قرار

فہرست میں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) رواں سال کی پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئرقرار دیا گیا۔اردن کے دی مسلم 500  نے دنیا کے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست جاری کی ہے ۔ترک صدر رجب طیب ایردوان ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ملائیشیا کیمہاتیر محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان بھی فہرست میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے جب کہ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں۔عمران خان سمیت19 پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بلقیس ایدھی ، عابدہ پروین، شرمین عبید چنائے اور منیبہ مزاری  بھی  دو ہزار بیس کی 500  بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہیں۔پروفیسر عطا الرحمان اور پروفیسر اکبر ایس احمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔امریکا کی فلسطینی نژاد کانگریس وومن رشیدہ طلیب کو بھی مسلم خواتین کی پرسنالٹی اف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

Editor

Next Post

گم ہوجانے والے سام سنگ فون اب آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرنا ممکن

پیر اگست 24 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اسمارٹ فونز میں ایک نئے فیچر کا جلد اضافہ کیا جارہا ہے جس کی بدولت صارفین کسی ڈیوائس کے گم ہونے پر اس وقت بھی تلاش کرسکیں گے جب وہ آف لائن ہوگی ابھی یہ واضح نہیں کہ سام […]