روضہ رسول ۖ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا، زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک)

نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ۖ میں عبادت اور روضہ رسولۖ کی زیادت کر سکیں گے، وزیر اسلامی امور

مسجد قبا بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ، روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد بند کر دیا جائے گا

مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ۖ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہاہے کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ۖ میں عبادت اور روضہ رسول ۖ کی زیادت کر سکیں گے۔دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد بند کر دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔واضح رہے سعودی عرب نے اتوار سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

Editor

Next Post

دھوبی کے اکائونٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف، ایف بی آر کا نوٹس

اتوار اکتوبر 18 , 2020
گھوٹکی (ویب ڈیسک)  رمیش کمارکے اکائونٹ سے12ارب 78کروڑ71لاکھ 45ہزارروپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، تفتیش کررہے ہیں،ایف بی آر 2009ء میں غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر کا کام کرتا تھا، دو سال پہلے ملازمت چھوڑدی تھی، اکائونٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی نہیں معلوم،رمیش کمار صوبہ سندھ کے ضلع […]