ریاست کے خلاف بغاوت پر فوری کارروائی کے لیے قانون میں تبدیلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

حکومت نے  ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر  فوری کارروائی کے لیے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے اختیار سیکٹری داخلہ کو تفویض کرنے کی منظوری لے لی گئی ہے۔

ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیا۔صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔

بعض دفعہ کابینہ کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ان مقدمات کی پیروی غیر قانونی ہوجاتی تھی۔ اس لیے حکومت نے بغاوت کے مقدمات قائم کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قوانین میں تبدیلی کے بعد بغاوت کا مقدمہ سیکریٹری داخلہ اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بغیر درج نہیں ہو سکے گا۔

Editor

Next Post

بھارت: کسانوں کا دہلی تا جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان

ہفتہ دسمبر 12 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر کے کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجے وال نے کہا ہے کہ آج کسان دہلی تا جے پور ہائی […]