ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کیا۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کا سالانہ بجٹ 7 ارب روپے ہے، لیکن بجٹ کا بہانہ کر کے ہمیں نکالا گیا۔

احتجاجی ملازمین کے مطابق حکومت نے نوکریوں کا وعدہ کرکے 749 خاندانوں کو بیروزگار کردیا۔

دریں اثناء ملازمین کی 3 رکنی کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو پاکستان اور سیکریٹری انفارمیشن کے ساتھ مذاکرات کیے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ ملک میں ابھی قانون باقی ہے، عوام کی آواز بن کر پارلیمنٹ میں مقدمہ لڑیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی پہنچے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا آپ ملازمین کو نکال کر ملکی معیشیت ٹھیک کر لیں گے؟

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے التجا ہے کہ ملازمین کی برطرفی کا ازخود نوٹس لیں۔

Editor

Next Post

اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں: آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں کو ہدایت

بدھ اکتوبر 21 , 2020
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرعزم رہتے ہوئے اپنا فرض اخلاص اور جذبہ کیساتھ ادا کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی […]