سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی انٹر نیٹ سروسز میں خرابی … متبادل انتظامات

بین الاقوامی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی انٹر نیٹ سروسز میں خرابی کے حوالے سے متبادل انتظامات

اسلام آباد(ویب نیوز )

پاکستان سے گزرنے والی ایک بین الاقوامی کیبل میں خرابی کے پیش نظر اضافی بینڈوتھ کے ذریعے متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے حوالے سے متبادل انتظامات کر لئے ہیں۔

قبل ازیں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5)کیبل سسٹم میں مصر کے مقام ابو طلعت کے قریب بین الاقوامی رابطے میں آنے والی زیر سمندر خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

Editor

Next Post

پی ایس ڈی ایف نے جاز بزنس کا تیار کردہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرادیا

جمعہ فروری 19 , 2021
پی ایس ڈی ایف نے جاز بزنس کا تیار کردہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرادیا لاہور: (ویب نیوز ) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے جازبزنس (Jazz Business)کے اشتراک سے Digital Verification and Validation (DVV) systemمتعارف کرادیاہے جس کامقصد حاضری اوروظائفہ کی تقسیم کو ڈیجیٹل سسٹم کے تحت منظم کرنا […]