سراج الحق سینٹ میں غریب ترین رکن، تاج آفریدی امیر ترین سینیٹر نکلے ،الیکشن کمیشن کی سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ روپے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

 جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سینیٹ کے سب سے غریب رکن نکلے جبکہ سینیٹر تاج آفریدی سب سے مالدار  ہیں جو ارب پتی ہیں جن کے اثاثے ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے مالی سالی 2019-20  کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سینیٹ میں غریب ترین رکن ہیں۔ انہوں نے 12 کنال کی وراثتی زمین اور 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا، ان کے بینک اکاونٹ میں 6 لاکھ روپے پڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے۔ ان کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ ہے اور ان کے پاس چار گاڑیاں ہیں۔وفاقی وزیر اعظم سواتی 81 کروڑ 12 لاکھ روپے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے4کروڑ 67 روپے مالیت کے اثاثے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 6کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17کروڑ 23 لاکھ ہے۔سینیٹر فیصل جاوید 1 کروڑ روپے جبکہ سینیٹر تاج محمد آفریدی 1 ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔سینیٹر عبدالقیوم 8 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی ملکیت میں زمین بینک اکانٹس شامل ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کے پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی اثاثے نہیں، ان کا پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار نہیں۔ انہوں نے صرف 33 لاکھ روپے کی رقم بینک اکاونٹ میں ظاہر کی ہے.سینیٹر راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں اپنی جائیداد ظاہر کی لیکن مالیت  نہیں بتائی۔ انہوں نے بینک اکاونٹ میں صرف 50 ہزار روپے ظاہر کیے۔ سینیٹر عبدالکریم 20 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 3 کروڑ سے زائد کی رہائشی جائیداد ہے۔ انہوں نے 3 کروڑ سے زائد کی زمین جبکہ 13 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار ظاہر کیا۔سینیٹر رحمان ملک 1.3 ملین پاونڈ کے بیرون ملک اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 2.7 ملین روپے کا 50 تولے سونا ہے جو ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ 3 کروڑ روپے جبکہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر 12 کروڑ سے زائد غیر منقولہ جائیداد کے مالک ہیں۔ ان کے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے اسٹاک شیئر ہیں جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی گاڑیوں کے مالک ہیں اور 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بینک اکاونٹ میں پڑی ہے۔سابق چیرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی کے پاس پاکستان میں 1 کروڑ 53 لاکھ کا کاروبار ہے۔ انہیں 62 لاکھ روپے کی جائیداد تحفے میں ملی۔ ان کے بینک اکاونٹ میں لاکھوں روپے اور 15 لاکھ 55 ہزار سے زائد کا انکم ٹیکس ظاہر کیا ہے ،سینیٹر صلاح الدین ترمذی 19 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری تقریبا 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے ایک بینک اکاونٹ میں ایک ہزار 916 روپے جبکہ دوسرے اکاونٹ میں 2 ہزار 94 روپے ہیں.

Editor

Next Post

کراچی : مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

پیر نومبر 9 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک)  مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید25پیسے کی کمی سے 158.90روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے 158.90روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن […]