سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

کراچی (ویب ڈیسک)

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔

Editor

Next Post

سی سی پی کا آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

جمعرات ستمبر 24 , 2020
سی سی پی کا آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپیکشن، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا سرچ انسپیکشن سی سی پی کی جانب سے مئی 2020 میں شروع کی گئی ایک انکوائری کے سلسلے میں کیاگیا اسلام آباد (ویب ڈیسک )کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان […]