سندھ، تمام سبزی منڈیوں میں ماسک لازمی قرار

کراچی (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں ماسک لازمی قرار دے دیا۔

عمر رسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر پابندی ہوگی، ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی،ایڈمنسٹریٹرز اور چئیرمینوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی ہوگی،تمام سبزی منڈیوں کےکمیٹی چیئرمین گیٹس پر سینیٹائزر مشینیں لگائیں۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پرسبزی منڈی کو بند کردیا جائے گا، آڑھتیوں اور دکاندار بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Editor

Next Post

کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لےلی،2954 مریضوں میں وائرس کی تشخیص

منگل نومبر 24 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا کی دوسری وبا سے مزید 48 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ 2 ہزار 954 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران […]