سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم، 90 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر

کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی سمیت سندھ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، سندھ بھر میں پانچ سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کو ماسک پہننا اور اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔

انسداد پولیو مہم 6 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران کراچی کے پانچ سال سے کم عمر 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔

Editor

Next Post

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل دسمبر 1 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر راجہ جلال مقپون نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے […]