سندھ حکومت کے 4 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار

کراچی:سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار

کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے سنگین الزامات کا سامنا کرنیوالے افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔

 

Editor

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوکاروبار حصص میں مندی کا رجحان

منگل جنوری 19 , 2021
کراچی :اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں مندی کا رجحان کے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔7.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے […]