سندھ کے سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔

جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا، جی ڈی اے کے صدرالدین شاہ، پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب، شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن، دوست علی جیسر انتخاب لڑیں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار حصہ لیں گے جن پر پیپلز پارٹی کے فارق ایچ نائیک، کریم خواجہ، پی ٹی آئی کے سیف اللّٰہ ابڑو بھی امیدوار ہیں۔

تحریکِ لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے جس کی طرف سے یشاء اللّٰہ خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان، رخسانہ شاہ اور ایم کیو ایم کی خالدہ طیب خواتین نشستوں کی امیدوار ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.