سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا نوٹس…بشیر احمد نامی شہری کے قتل کے ذمہ دار افراد کے احتساب کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے نوٹس لے لیا
 بشیر احمد نامی شہری کے قتل کے ذمہ دار افراد کے احتساب کا مطالبہ
 جو بھی اس قتل میں ملوث ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہیے  اسٹیفن
نیویارک(کے پی آئی)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک  نے جموں وکشمیر میں کم سن تین سالہ نواسے کے سامنے قتل ہونے والے65  سالہ بشیر احمد نامی شہری کے قتل کے ذمہ دار افراد کے احتساب کا مطالبہ  کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے میڈیا بریفنگ میں اخبار نویسوں کے سوالوں کا جواب دیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ جموں وکشمیر میں کم سن تین سالہ نواسے کے سامنے65  سالہ شہری  کو قتل کر دیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جو بھی اس قتل میں ملوث ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہیے ۔ ایک  اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  دنیا میں ہر جگہ لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق دیا جانا چاہیے

Editor

Next Post

ایل او سی پر پاک فوج کے مزید دستوں کی تعیناتی کی خبر غلط ہے: آئی ایس پی آر

جمعرات جولائی 2 , 2020
راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے سکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی […]