سینیٹر سراج الحق کی حافظ حسین احمد سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

سینیٹر سراج الحق کی حافظ حسین احمد سے ملاقات،سینیٹر حافظ حسین احمد سے والدہ کی وفات پر تعزیت

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، ملی یکجہتی کونسل سمیت دینی جماعتوں کے اتحاد پر گفتگو

کوئٹہ( ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی حافظ حسین احمد سے ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، ملی یکجہتی کونسل سمیت دینی جماعتوں کے اتحاد پر گفتگو۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ پہنچ کر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، ملی یکجہتی کونسل اور دینی جماعتوں کے اتحاد سمیت دیگر معاملات پر اہم گفتگو کی اور مستقبل میں اہم رفت کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حافظ حسین احمد کو منصورہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پرجماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی،جماعت اسلامی پنجاب کے امیر مولانا جاوید قصوری، صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن، جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر سلطان کاکڑ، ڈاکٹر نعمت اللہ، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.