سینیٹ الیکشن’پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

سینیٹ الیکشن’پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے تھے

کراچی(ویب  نیوز) سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، پلوشہ خان، خیر النسا مغل، جام مہتاب، دوست علی، رخسانہ شاہ، تاج حیدر، شہادت اعوان اور دیگر کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، تاج حیدر اور دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے تھے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.