سینیٹ الیکشن… نامزدگی کی وصولی شروع …ابتدائی فہرست 14 فروری

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

نامزدگی فارم (آج)ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ، سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ویب  نیوز)سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا جمعہ سے آغاز ہوگیا۔ نامزدگی فارم (آج)ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ 3مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ریٹرینگ افسران بھی مقرر کر دئیے۔ اسلام آباد کیلئے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر جبکہ پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

Editor

Next Post

لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار

جمعہ فروری 12 , 2021
لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا لاہور (ویب  نیوز)لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہو نے کے باعث اندرون و […]