سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میں سینیٹ امیدواروں کی درخواستوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹ جاری کرے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، سینیٹ میں قانون سازی کو سمجھنے والے لوگوں کی نمائندگی ہونی چاہیے جب کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ استعمال کرنے والوں کی ہر طرح سے حوصلہ شکنی کریں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.