سی این جی سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور برآمدی شعبہ کے لئے گیس مہنگی

سی این جی سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور برآمدی شعبہ کے لئے گیس مہنگی کر دی گئی
 اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا
 سی این جی سیکٹر کے لئے گیس 88 روپے، جنرل انڈسٹری 33 روپے، برآمدی شعبہ کیلئے 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )  سی این جی سیکٹر، جنرل انڈسٹری اور برآمدی شعبہ کے لئے گیس مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سی این جی سیکٹر کے لئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک مہنگی کر دی گئی ہے جبکہ جنرل انڈسٹری کے لئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ برآمدی شعبہ کے لئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی موجودہ قیمت برقرا ررہے گی۔ سی این جی کے ریجن ون کے لئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جبکہ ریجن ٹو کے لئے سی این جی 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جبکہ کھاد کے شعبہ کے لئے گیس کی قیمت میں دو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Editor

Next Post

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا احتجاج

پیر اکتوبر 26 , 2020
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا احتجاج  فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر سفیر مارک بارٹی کو احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا اسلام آباد(ویب ڈیسک ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرپاکستان نے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج […]