شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 امن دشمن ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔

اس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا اور یہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

Editor

Next Post

پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق، 1165 نئے مریض

بدھ فروری 17 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں  کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق […]