شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر 24 مئی کو ہوگی

ملک بھر میں یکم شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر اتوار کو منائی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.