شیخ رشید سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر ریلوے نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر ریلوے نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا اور شیخ رشید  کی صحت سے متعلق پوچھا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Editor

Next Post

مولانا فضل الرحمن نے  اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کو اپوزیشن  کے اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

منگل اگست 25 , 2020
جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ کی نئے اتحاد کی کوششیں   اپوزیشن الائنس کا اجلاس 27 اگست کو مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا  چھوٹی اپوزیشن کی جماعتیں شرکت کریں گی اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام(ف)کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی […]