شیخ رشید کا نواز شریف کو ‘انٹری سِلپ’ دینے کا اعلان

شیخ رشید کا نواز شریف کو ‘انٹری سِلپ’ دینے کا اعلان

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاسپورٹ منسوخی کے بعد پاکستان واپس آنا چاہیں تو انہیں ‘انٹری سلپ’ جاری کردیں گے۔شیخ رشید نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘نواز شریف کی وطن واپسی کی کوئی توقع نہیں ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو 16 فروری کو پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد بھی انہیں وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستانی سفارتخانے سے انٹری سلپ مل سکتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم انہیں واپس پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہزاد اکبر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، لیکن اگر وہ 16 فروری کے بعد خود پاکستان آنا چاہیں تو میری ہدایت پر انہیں انٹری سلپ جاری ہوسکتی ہے، تاہم وہ اپنی مرضی سے ہی واپس آئیں گے’۔

Editor

Next Post

سینیٹ میں گوگل وکی پیڈیا کی گمراہ کن معلومات کے خلاف قرارداد منظور

پیر جنوری 25 , 2021
سینیٹ میں گوگل وکی پیڈیا کی گمراہ کن معلومات کے خلاف قرارداد منظور محرک سینیٹر سراج الحق ہیں اسلام آباد(ویب  نیوز)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی اہم معاملات پر دو قراردادیں سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیں۔پہلی قرارداد گوگل اور وکی پیڈیا کے سرچ انجنوں […]