شین واٹسن نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

Watson

آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شین واٹسن ایک دو روز میں کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

39 سالہ شین واٹسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا تھا جس میں اُنہوں نے 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔

شین واٹسن نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔

 

 

Watson

واٹسن پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے رہے ہیں جبکہ شین واٹس آخری مرتبہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔

 

Editor

Next Post

نوجوان کرکٹر محمد حسنین چھا گئے

منگل نومبر 3 , 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرواکر میچ میں توجہ کا مرکز بن گئے۔ راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت زمبابوے کی آدھی […]
Hasnain