طلال چودھری اپنی مرضی سے خاتون ایم این اے کے گھر گئے،  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی

طلال چودھری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا، رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی

 یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پارٹی ایکشن لے گی،رانا ثنااللہ

لاہور (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ ن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طلال چودھری تنظیم سازی کے لئے خاتون رکن اسمبلی کے گھر نہیں گئے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے وہاں گئے تھے۔طلال چودھری کا خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی سے جھگڑے کا معاملہ، ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چودھری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا۔رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پارٹی ایکشن لے گی۔

Editor

Next Post

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

منگل ستمبر 29 , 2020
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو […]