طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی(صباح نیوز)

کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترکی کی کمپنی سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے منسلک نیا نظام حاصل کیا جائے گا۔

پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جارہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی سے حاصل کیا جائے گا۔جدید فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی۔نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہوگا، جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی، ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم حاصل کیا جائے گا

 

Editor

Next Post

کورونا وائرس .... پاکستان میں 1197 افراد جاں بحق،57 ہزار 705 متاثر

منگل مئی 26 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہزار 197 افراد کی اموات ہوچکی ہے جبکہ 57 ہزار 705 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کوروناکے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں […]