طیارہ ائر بس ائر پورٹ کے نزدیک  حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے

کراچی(صباح نیوز) طیارہ حادثے پر ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نہایت افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز PK8303 کا طیارہ ائر بس Aـ320 رجسٹریشن نمبرAPـBLDکراچی ائر پورٹ کے نزدیک  جمعہ کی سہ پہر 2.39 پر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملہ کے8ارکان سوار تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ ان کی ہدایات اوربین الاقوامی ایوی ایشن ضروریات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کام شروع کردیا جہاں پر ائر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔  پی آئی اے کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی کے بارے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے مسافروں اور کریوکے اہل خانہ کو ہر ممکن اطلاعات فراہم کرنے کو بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے پی آئی اے کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز 092ـ21ـ99043833 ،0092ـ21ـ99242284 ،0092ـ21ـ99242284  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.